وفاقی وزیر برائے آئی ٹی سید امین الحق سے چین کے سفیر یاو جنگ کی ملاقات

0
125

وفاقی وزیر برائے آئی ٹی نے چین کے سفیر کو اپنے دفتر آمد پر خوش آمدید کہا۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونیکیشن کے متعلق امور زیر بحث آئے، ملاقات کے موقع پر وفاقی وزیر سید امین الحق نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان گہرے دوستانہ تعلقات ہیں اور یہ تعلقات مستقبل میں اور مستحکم ہوں گے اور پاکستان اور چین کے درمیان آئی ٹی اور ٹیلی کام سیکٹر میں تعاون بڑھانا بہت اہم ہے۔ پاکستان آئی ٹی سیکٹر میں چین کے تجربات سے استفادہ حاصل کرنا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین پاکستان کے نوجوانوں کی آئی ٹی سکلز کی ٹریننگ  کے حوالے سے بھی مدد کرے۔ پاکستان کے آئی ٹی اور ٹیلی کام سیکٹر میں بڑا پوٹینشل ہے اور چائنیز کمپنیوں کے لیے پاکستان کے آئی ٹی و ٹیلی کام سیکٹر میں سرمایہ کاری کے لیے ماحول بڑا سازگار ہے۔

چین کے سفیر نے وزارت آئی ٹی کے پاکستان  میں انفارمیشن ٹیکنالوجی  کے فروغ کے حوالے سے کردار کو سراہا اور پاکستان کے ساتھ آئی ٹی و ٹیلی کام سیکٹر میں تعاون بڑھائیں گے۔ چینی سفیر نے کہا کہ اس مشکل وقت میں چین کی حکومت اور عوام پاکستان کی کرونا وباء سے نمٹنے کے لیے  ہر ممکن مدد فراہم کرتے رہیں گے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں