سعودی خاتون کے ہاں پانچ جڑواں بچوں کی پیدائش

0
98

تبوک: تبوک میں شاہ سلمان ہسپتال برائے مسلح افواج میں ایک سعودی خاتون نے پانچ جڑواں بچوں کو جنم دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ہسپتال کی طبی ٹیم کی جانب سے کی گئی ٹویٹ میں بتایا گیا ہے کہ خاتون شہری کی عمر 34 برس ہے اور بچوں کی پیدائش نارمل طریقے سے ہوئی۔

مذکورہ سعودی خاتون کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش 12 برس قبل ہوئی تھی۔ حالیہ پانچ جڑواں بچوں کی پیدائش حمل کے 28 ویں ہفتے میں ہوئی۔

طبی ذرائع کے مطابق پیدا ہونے والے پانچ بچوں میں سے ہر ایک کا وزن 950 سے 1100 گرام کے درمیان ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں