سعودیہ میں کرکٹ کی بڑھتی مقبولیت، پاکستان کی کرکٹ مہارتوں میں تعاون کی پیشکش

0
22

کراچی: پاکستان کے وزیر مملکت برائے بین الصوبائی رابطہ احسان الرحمان مزاری کا کہنا ہے کہ پاکستان اپنی بیٹنگ اور باؤلنگ کی مہارت سعودی عرب کے ساتھ شیئر کرے گا اور سعودی عرب کی قومی ٹیم کو مضبوط بنانے میں مدد کرے گا۔

سعودی عرب میں 1960 کی دہائی سے کرکٹ میچز کا انعقاد کیا جاتا رہا ہے، یہاں اس کھیل کو پاکستان اور بھارت سے آنے والے تارکین وطن نے متعارف کرایا، اس کے بعد مقامی کلب بننا شروع ہوئے۔

سعودی عرب 2003 میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا الحاق شدہ رکن بنا اور 2016 میں اسے ایسوسی ایٹ رکنیت کے لیے ترقی دی گئی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں