پاک سرزمین پارٹی کا آزاد کشمیر انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان

0
60

مظفر آباد: پاک سر زمین پارٹی کے  مرکزی وائس چیئرمین سید حفیظ الدین نے کہا کہ پاک سرزمین پارٹی نے آزاد جموں و کشمیر انتخابات 2021 میں بھرپور حصہ لے گی۔

 ان خیالات کا اظہار انہوں نے آزاد کشمیر  سینٹرل پریس کلب میں پریس کانفرنس کے سے خطاب کے دوران کیا۔ اس موقع پر جوائنٹ چیف آرگنائزر آزاد کشمیر و سابق مشیر برائے قومی اسمبلی محمود بھٹی، ظفر اقبال اعوان سمیت پی ایس پی آزاد کشمیر کے دیگر عہدیداران بھی موجود تھے۔ سید حفیظ الدین نے مزید کہا کہ آزاد کشمیر میں کشمیریوں سے گہری قلبی وابستگی کے پیش نظر پی ایس پی آزاد کشمیر کے انتخابات میں بھرپور کردار ادا کرئے گی۔ مضبوط، مربوط اور خودمختار بلدیاتی نظام کے قیام کے لیے چئیر مین پی ایس پی سید مصطفی کمال پورے ملک میں عملی جدوجہد کر رہے ہیں جس کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کو پی ایس پی  کا ساتھ دینا ہوگا، اس جدوجہد کا مقصد عوام کو حکمران بنانا ہے جو صرف اسی صورت ممکن ہے جب عام آدمی تک اختیارات اور وسائل پہنچیں۔ 5 اگست کے بھارتی اقدامات کے بعد اظہار یکجہتی کرنے سب سے پہلے پی ایس پی کے چیئرمین سید مصطفی کمال کی قیادت میں وفد نے آزادکشمیر کا دورہ کیا، کشمیر کا فیصلہ کشمیریوں کی مرضی کے مطابق ہونا چاہیئے اور کشمیر کے بغیر پاکستان نامکمل ہے، ہم مقبوضہ کشمیر کے عوام کو ہندوستان کے جبر سے نجات دلانے کیلئے کشمیریوں کی مکمل حمایت کریں گے۔

 انہوں نے کہا کہ کراچی میں کشمیریوں کی بہت بڑی تعداد موجود ہے امید ہے کہ کراچی میں مقیم کشمیری بھائی پاک سر زمین پارٹی کو کامیاب کرائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کے انتخابات کے لئے بہت بڑی تعداد میں امیدواروں کی درخواستیں موصول ہوچکی ہیں، جلد ہی پارٹی قیادت امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر دے گی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں