پی ایس ایل میں پاکستان میں بین کرپٹو کرنسی کے استعمال کا انکشاف، اسٹیٹ بینک نے پی سی بی کو خط لکھ دیا

0
68

کراچی: پاکستان سپر لیگ میں ملکی قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر اسٹیٹ بینک نے پی سی بی کو خط لکھ دیا۔ پی ایس ایل میں پاکستان میں بین کرپٹو کرنسی کے استعمال کے انکشاف کے بعد اسٹیٹ بینک نے پی سی بی کو خط لکھ دیا۔

خط میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ فارن ایکسچینج ریگولیشنز ایکٹ کی خلاف ورزی کا مرتکب ہوا ہے۔ پی ایس ایل فرنچائز نے بیٹنگ ویب سائٹس سے معاہدے کئے جس سے قیمتی زرمبادلہ باہر جائے گا۔ پی سی بی نے بیسٹ فن ٹیک انویسٹمنٹ کوائن کو آفیشل ٹیکنالوجی پارٹنر بنایا جو کرپٹو کرنسی ہے جس کی پاکستان میں تجارت غیرقانونی ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق پی سی بی نے مذکورہ اقدامات کیلئے نا تو آگاہ کیا نا ہی اجازت لی۔ پی سی بی اپنا پلیٹ فارم غیر قانونی سرگرمیوں میں استعمال نہ ہونے دے۔ خط کی کاپی دیگر متعقلہ وزارتوں کو بھی بھیجی گئی ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں