شادی کے بعد بیوی مرد نکلی، 2 سال منگنی بھی رہی

0
159

کراچی: عرب میڈیا رہورٹ کے مطابق مصر کی شمالی کمشنری کے رہائشی نوبیاہتا دلہا نے پولیس کو دی گئی درخواست میں انکشاف کیا کہ اُس کی بیوی عورت نہیں بلکہ مردانہ خصوصیات کی حامل ہے۔

انہوں نے اپنی درخواست میں کہا کہ میری دو سال تک منگنی رہی تاہم کبھی اس حوالے سے اندازہ بھی نہیں ہوا اور سسرال والوں نے دھوکا دیتے ہوئے اس ضمن میں کچھ نہیں بتایا، شادی کے بعد معلوم ہوا کہ بیوی عورت نہیں ہے۔ جب اہلیہ کا ڈاکٹرز سے معائنہ کروایا تو میڈیکل رپورٹس میں تصدیق ہوئی کہ میری بیوی زنانہ اور مردانہ دونوں خصوصیات کی حامل ہے۔

مصری شہری نے پولیس کو درخواست دینے کے علاوہ سسرال والوں سے رابطہ کر کے طلاق کا تذکرہ کیا تو پھر معاملہ مزید گھمبیر ہوگیا۔

لڑکی کے اہل خانہ نے پولیس کو بیان دیا کہ بیٹی پیدائش کے بعد سے 9 سال تک ایک لڑکے کے طور پر زندگی بسر کرتی رہی تھی لیکن پھر اس میں زنانہ خصوصیات اُبھر آئیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں