اسٹار فٹبالر کریم بینزیما کی عمرہ کرتے ہوئے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ویڈیو شیئر

0
36

مکہ مکرمہ (شاہد نعیم) اسٹار فٹبالر کریم بینزیما نے عمرہ کرتے ہوئے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ویڈیو شیئر کی ہے۔ ان کے انسٹاگرام اور ایکس پلیٹ فارمز پر شیئر کی گئی ویڈیو کو ایک ملین سے زیادہ ویوز ملے ہیں۔

ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے انسٹا گرام پر لکھا ہے کہ بہت خوش ہوں۔ ریال میڈرڈ چھوڑنے کے بعد فرانسیسی فٹبالر نے تین سالہ معاہدے کے تحت سعودی عرب کے الاتحاد کلب میں شمولیت اختیار کی ہے۔

بینزیما ان ہائی پروفائل فٹ بال شخصیات میں سے ہیں جنہوں نے حال ہی میں النصر کی صفوں میں شامل ہونے والے کرسٹیانو رونالڈو کی پیروی کرتے ہوئے سعودی عرب کے کلبوں میں شمولیت اختیار کی ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں