چئیرمین نیب کو ہٹانے کی متفرق درخواستیں، سپریم جوڈیشل کونسل دائرہ اختیار کو دیکھے گی

0
53

اسلام آباد: پاکستان میں اعلیٰ عدلیہ کے ججز کے مس کنڈکٹ کو دیکھنے والے فورم سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس پیر کو ہو رہا ہے جس میں قومی احتساب بیورو نیب کے چیئرمین جاوید اقبال کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی شکایات پر سماعت سے قبل کونسل کے دائرہ اختیار پر بحث ہوگی۔ کونسل نے اٹارنی جنرل خالد جاوید خان کو نوٹس جاری کر کے معاونت کے لیے طلب کیا ہے۔

نیب کے قانون میں لکھا ہے کہ چیئرمین کو صرف اسی طرح ہٹایا جا سکے گا جو طریقہ اعلیٰ عدلیہ کے ججز کو عہدے سے برطرف کرنے کے لیے اختیار کیا جاتا ہے۔

پانچ رکنی اعلیٰ عدالتی فورم جائزہ لے گا کہ کیا نیب چیئرمین کو عہدے سے ہٹانے کا فورم سپریم جوڈیشل کونسل ہے؟۔ جوڈیشل کونسل اجلاس میں جائزہ لیا جائے گا کہ کیا کونسل نیب چیئرمین کے خلاف درخواست سننے کی مجاز ہے؟۔

یاد رہے کہ ویڈیو سکینڈل سامنے آنے کے بعد ن لیگ کے وکلا نے سنہ 2019 میں کونسل میں نیب چیئرمین کے خلاف شکایات درج کرائی تھیں۔

خیال رہے کہ موجودہ چہئرمین نیب کے عہدے کی مدت رواں برس اکتوبر میں ختم ہو رہی ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں