ایف آئی اے کو قبضہ مافیا کے خلاف کارروائی کا اختیار مل گیا، نوٹیفکیشن جاری

0
44

اسلام آباد: ایف آئی اے کو قبضہ مافیا کے خلاف کارروائی کا اختیار مل گیا، قبضہ مافیا کیخلاف کارروائی کا اختیار ایف آئی اے ایکٹ 1974 کا حصہ ہوگا۔

وفاق کی ملکیتی سرکاری زمینوں پر قبضہ کرنے والوں کیخلاف کارروائی سے متعلق حکومت کے جاری نیب آرڈیننس کے بعد وزارت داخلہ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ نوٹیفیکیشن کے تحت ایف آئی اے کو قبضہ مافیا کے خلاف کارروائی کااختیار مل گیا، قبضہ مافیاکیخلاف کارروائی کا اختیار ایف آئی اےایکٹ 1974 کا حصہ ہوگا۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ایف آئی اے قبضے میں ملوث فرد یا افراد کو شوکاز نوٹس جاری کرسکےگی اور کارروائی کےتحت ایف آئی اے مافیا ارکان کیخلاف ایف آئی آر درج کرسکے۔

عدالتی کارروائی کے ذریعے قبضہ مافیا کو سزا سمیت جرمانہ بھی کرایا جاسکے گا، جاری نوٹیفکیشن کے بعد عملدرآمد کے لئے درکار اقدامات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں