جسقم کے 40 سے زائد کارکن قومی دھارے میں شامل ہوگئے

0
66

ٹھٹھہ: ضلع سجاول سے تعلق رکھنے والے جئے سندھ قومی محاذ (بشیر قریشی گروپ) کے 40 سے زائد قوم پرستوں نے مرکزی جنرل سیکریٹری غلام حسین سندھی کی قیادت میں مکلی پریس کلب پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے قومی دھارے میں شامل ہونے کا اعلان کردیا۔

غلام حسین سندھی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ قوم پرست تنظیموں کی تصویر کے دو رخ ہیں ان کے تانے بانے کہیں اور سے جڑے ہیں۔ سامنے ان کا ظاہری رویہ کچھ اور ہوتا ہے جبکہ بند کمرے میں اینٹی پاکستان ہوتا ہے۔ سندھو دیش کے نعرے نے سندھ کے قیمتی نوجوانوں کو نگل لیا ہے اور اس نعرے کے خالق اپنے بیرونی آقائوں کے پاس باہرعیش کی زندگی گزار رہے ہیں جبکہ غریب کارکن سندھ میں سندھ دھرتی پر ان کے تعصب و منافرت والے نعروں کی بھینٹ چڑھ رہے ہیں۔

 لاتعلق قوم پرست پاکستان اور پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگا رہے ہیں

 غلام حسین سندھی کا کہنا تھا کہ اپنی زندگی کے 25 سال اس تحریک کی نذر کئے جس کا کوئی فائدہ اور صلہ نہ مل سکا جلسے جلوس کی آڑ میں صرف سربراہان نے بیرونی امداد پرعیاشی کی ہے۔ پاکستان ہے تو سندھ ہے ورنہ کچھ نہیں ہے اور سندھ میں شعور جاگ چکا ہے۔ سندھ کے نوجوان تعلیم ہنر اور روزگار کی طرف گامزن ہیں جلد ان قوم پرست تنظیموں کا جڑ سے خاتمہ ہونے والا ہے۔ سندھ پاکستان کا دل ہے سندھ کے نوجوان پاکستان اور پاک فوج کے ساتھ ہیں اب مرنا جینا پاکستان اور روشن سندھ کے ساتھ ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں