وزیر اعلیٰ سندھ گرین لائن بس منصوبے کی افتتاحی تقریب میں شرکت نہیں کریں گے، مرتضیٰ وہاب

0
51

کراچی: ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ گرین لائن بس منصوبے کی افتتاحی تقریب میں شرکت نہیں کریں گے اور گرین لائن بس منصوبے کی افتتاحی تقریب میں کوئی حکومتی وزیر شریک نہیں ہوگا۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے دعوت نامہ موصول ہوا ہے۔ پیپلز پارٹی آج مہنگائی کے خلاف احتجاج کر رہی ہے۔ صوبائی حکومت کے وزرا احتجاج میں شریک ہوں گے۔ وزیر اعظم کراچی میں جن منصوبوں کا افتتاح کر چکے ہیں وہ کہاں ہیں؟ اور آج کراچی میں سڑکو ں کی بہتری پر کام ہورہا ہے۔ پیپلزپارٹی غریب کی جماعت ہے اور ہم نے شہریوں کی تفریح کے بھی اقدامات کیے ہیں۔ ہم بلدیاتی انتخابات کرانے جارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ نےنوجوانوں کیلئے کھیلوں کے میدان آباد کیے۔ بلدیاتی اختیارات نچلی سطح پرمنتقل ہونا ضروری ہیں اور ملک میں بے حد مہنگائی ہے۔ پی ٹی آئی والےبس سروس کو جنگلہ کہتے تھے۔ یو سی کے اوپر ٹاؤن اور ٹاؤن کے اوپر کے ایم سی بنایا جارہا ہے۔ عمران خان نے کہا 2 نہیں ایک پاکستان اور ادھر تو 2 پاکستان ہیں ایک غریب اور دوسرا عمران خان کے لیے ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں