گلشن حدید و اسٹیل ٹائون میں پانی کے مسئلے پر رہائشی وفاقی محتسب اعلی پہنچ گئے

0
202

کراچی: پانی کے سنگین مسئلے پر گلشن حدید و اسٹیل ٹائون کے رہائشی وفاقی محتسب اعلی پہنچ گئے۔ گلشن حدید و اسٹیل ٹائون میں پانی کے مسئلے پر وفاقی محتسب کے سامنے درخواست پر کاروائی شروع ہوگئی۔

درخواست گزاروں درخواست گزار عرفان، ڈاکٹر گُل قادر،

محمد اکرم دھامنہ، ہمزہ اعوان کے مطابق پانی کا مسئلہ سنگین ہوگیا ہے۔

اسٹیل ملز کا وکیل وفاقی محتسب کے سامنے پیش ہوگیا جس پر وفاقی محتسب اعلی نے اسٹیل ملز کے وکیل کو جھاڑ پلادی اور کہا کہ گولیاں نہ دیں پانی کا مسئلہ حل کرکے رہائشیوں کو پانی دیں۔ جس وکیل اسٹیل مل نے کہا کہ سر میں سی ای اسٹیل ملز سے پوچھ کر بتائوں گا۔
وفاقی محتسب نے ایک ہفتے کا ٹائم دیتے ہوئے جواب جمع کروانے تک سماعت 21 ستمبر تک ملتوی کردی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں