ایس او پیز کی خلاف ورزی پر وزیراعظم کو ساڑھے 3 لاکھ جرمانہ

0
58

ناروے: ایس او پیز کی خلاف ورزی پر وزیراعظم کو ساڑھے 3 لاکھ جرمانہ کردیا گیا

بین الاقوامی خبر ایجنسی کے مطابق ایس او پیز کی خلاف ورزی پر پولیس نے ناروے کی وزیراعظم پر ساڑھے 3 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق ایرنا سولبرگ نے اپنی سالگرہ کی تقریب میں سماجی فاصلے کو نظرانداز کیا تھا، ناروے کی  وزیراعظم نے گزشتہ ماہ سالگرہ کی تقریب منعقد کرنے پر معافی بھی مانگی تھی۔

پولیس انتظامیہ کا اس ضمن میں کہنا ہے کہ قانون کے آگے سب برابر ہیں، ناروے میں 10 سے زائد افراد کے جمع ہونے پر پابندی ہے۔

خبرایجنسی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ وزیراعظم ایرنا سولبرگ کی سالگرہ کی تقریب میں فیملی کے 13 سے زائد لوگ مدعو تھے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں