پاک بحریہ کی مینگرووز اگاؤ مہم 2021 کی افتتاحی تقریب

0
27

کراچی: ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کی مینگرووز اگاؤ مہم 2021 کی افتتاحی تقریب ہوئی۔

تقریب میں کمانڈر کوسٹ وائس ایڈمرل زاہد الیاس تقریب کے مہمان خصوصی تھے اور مہمان خصوصی نے مینگروو لگا کر مہم کا باقاعدہ آغاز کیا۔ مہم میں انٹرنیشنل یونین فار کنزرویشن آف نیچر، محکمہ جنگلات سندھ اور بلوچستان کے تعاون سے ساحلی علاقوں میں مینگرووز کے پودے لگائے گئے۔

نیول چیف نے پیغام میں کہا کہ پاک بحریہ کی مینگرووز اگاؤ مہم گرین کوسٹل بیلٹ کے حصول میں اہم کردار کی حامل ہے۔ سیلاب سے بچاؤ اور سمندر کی بڑھتی ہوئی سطح کی وجہ سے ماحولیاتی تغیر کی روک تھام کے لئے صحت مند ماحولیاتی نظام انتہاٸی اہم ہے۔

مینگرووز کی افزائش پاک بحریہ کی ماحولیاتی تحفظ مہم کا حصہ ہے اور اس مہم کے تحت اب تک شاہ بندر سے جیوانی تک 70 لاکھ مینگرووز لگائے جا چکے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں