فلسطینیوں پر ظلم و ستم کسی صورت قابل قبول نہیں، شاہ محمود قریشی

0
63

اسلام آباد: وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کا کہنا ہے کہ پاکستان نے ہمیشہ اسرائیل کی جانب سے فلسطین پر حملوں کی پرزور مذمت کی ہے۔ فلسطینیوں کو ظلم کرکے بے دخل کرنے کا کوئی اخلاقی، سیاسی جواز نہیں بنتا اور ستائیسویں کی شب مسجد میں عبادت میں مشغول نمازیوں کو تشدد کا نشانہ بنانا انتہائی قابل مذمت ہے۔ فلسطینیوں پر ظلم و ستم کسی صورت قابل قبول نہیں اور فلسطینیوں کو ان کے حقوق ملنے چاہئیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان، فلسطینی بھائیوں کے ساتھ ہے اور  پاکستان، فلسطینیوں کے حقوق کا علمبردار ہے۔ پاکستان نے فلسطین کے حوالے سے ہمیشہ واضح اور ٹھوس موقف اختیار کیا ہے۔ مجھے خوشی ہے کہ عرب لیگ نے اس حوالے سے ایک ہنگامی اجلاس طلب کیا ہے۔ عرب لیگ، او آئی سی اور مسلم امہ کو مل کر اس بربریت کے خلاف آواز اٹھانی چاہیے اور انسانی حقوق کے علمبردار مغربی ممالک کی توجہ اس جانب مبذول کروانی چاہیے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں