بلوچستان میں دہشت گردی کے پیچھے بھارت ملوث ہے، وزیراعظم عمران خان

0
117

کوئٹہ: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی کے پیچھے بھارت ملوث ہے، ہزارہ برادری کی سیکیورٹی کے لیے بھرپور اقدامات کررہے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے ڈیجیٹل میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہزارہ کمیونٹی کی شیعہ برادری کا قتل افسوسناک ہے، ہزارہ برادری کے ساتھ ہونے والے ظلم پر بہت دکھ اور افسوس ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ شیعہ ہزارہ کمیونٹی کی نسل کشی کی جارہی ہے،کچھ دہشتگرد گروہوں اور داعش کااتحاد ہوچکا ہے، داعش کو بھارت کی سپورٹ حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ افغان جہاد ختم ہونے کے بعد عسکری گروہ باقی رہ گئے،افغان جہاد ختم کے بعد عسکری گروہوں نے پاکستان کو بہت نقصان پہنچایا ہے اور مارچ میں ہی کابینہ کو بھارت کی فرقہ وارانہ تصادم کی کوششوں سےآگاہ کردیا تھا۔

عمران خان نے کہا کہ بھارت نے پاکستان میں شیعہ سنی فسادات کرانے کی کوشش کی، کراچی میں مولانا عادل کاقتل فرقہ وارانہ تصادم کو ہوا دینےکی کوشش تھی، ہمارے اداروں نے مسلکی تصادم کو روکنے کے لیے بہترین کام کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہماری ایجنسیز نے بھارتی عزائم کو ناکام بنایا، خفیہ ادارے اور فوج بہترین ادارے ہیں، سیکیورٹی اداروں نے کئی گروہوں کو دہشتگردی سے پہلے ہی گرفتار کیا، سیکیورٹی فورسز مسلسل اقدامات کررہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کم آبادی اور ووٹوں کی وجہ سے ماضی کی حکومتوں نے بلوچستان پر توجہ نہ دی، ہماری حکومت بلوچستان کی ترقی پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔ پیپلزپارٹی نے کراچی اور ماضی کی وفاقی حکومتوں نے بلوچستان کو نظر انداز کیا، بلوچستان کی تباہی میں وہاں کے سرداری سسٹم کا بھی کردار ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ ماضی میں ترقیاتی فنڈز سرداروں کے ذریعے دیےجاتے تھے، سردار امیر ہوگئے جبکہ بلوچستان کے عوام غریب رہ گئے۔ جام کمال اچھے وزیراعلیٰ ہیں، ان کےساتھ مل کر بھرپور کام کررہے ہیں۔ جب اخلاقی گراوٹ ہو تو ملک تباہ ہوجاتے ہیں، دو جماعتوں نے ملک و قوم کی اخلاقی اقدار کو تباہ کیا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں