دھرنا 2014′ کے مرکزی کردار جنرل ریٹائرڈ طارق خان کی لیٹر گیٹ انکوائری کمیشن کی سربراہی معذرت

0
71

اسلام آباد: آئین شکن وزیراعظم عمران خان کی جانب سے تشکیل دیے گئے مراسلے/ لیٹر گیٹ انکوائری کمیشن کی سربراہی سے 2014 کے دھرنے کے مرکزی کردار لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ طارق خان نے انکار کر دیا۔

ڈیرہ اسمعیل خان سے تعلق رکھنے والے سابق کور کمانڈر منگلا جنرل ریٹائرڈ طارق خان کو بیرونی سازش کمیشن کا سربراہ بنا دیا گیا تھا۔

جنرل ریٹائرڈ طارق خان کے قریبی زرائع نے بتایا ہے کہ انہیں کال آئی اور کہا گیا وہ کمیشن کی سربراہی نہ لیں۔ قریبی زرائع کے مطابق جنرل ریٹائرڈ طارق خان نے کمیشن کی سربراہی سے اپنی معزرت سے حکومت کو آگاہ کر دیا ہے۔

‏اپوزیشن زرائع کے مطابق مشاورت کے بغیر لیٹر گیٹ کی تحقیقات کیلئے لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ طارق خان کی سربراہی میں کمیشن کے یکطرفہ قیام کو مسترد کردیا ہے۔ اس کمیشن کا قیام متحدہ اپوزیشن، جو آئندہ کی حکومت ہو گی، اس کی مشاورت سے کیا جائے ورنہ آنے والے دنوں میں اس کمیشن کی نوٹیفکیشن کو منسوخ کیا جائیگا۔

‏جنرل ریٹائرڈ طارق خان کی آدھی فیملی امریکی ہے اور ان کا داماد امریکی گورا ہے۔ واحد امریکی لیجین آف آنر ہولڈرب بھی ہیں اور 2014 دھرنے کے مرکزی کردار بھی ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں