سانحہ مچھ انتہائی سفاکانہ فعل اور اس میں ملوث عناصر انسانیت کے دائرے سے خارج ہیں، ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی

0
28

کوئٹہ: ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سانحہ مچھ انتہائی سفاکانہ فعل اور اس میں ملوث عناصر انسانیت کے دائرے سے خارج ہیں۔ل اور اس سانحہ کے بعد سے کوئٹہ میں ہوں۔
اس دوران وزیراعظم عمران خان کی خصوصی ہدایات پر وفاقی وزراء شیخ رشید، علی حیدر زیدی، زلفی بخاری کے ہمراہ اور الگ سے دھرنے کے منتظمین اور شہداء کے لواحقین سے کئی مرتبہ مذاکرات کیے ہیں۔ شہداء کی میتیں اس طرح سڑک پر رکھ کے انکے سفر آخرت میں رکاوٹ ہم سب کے لیے انتہائی تکلیف دہ عمل ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے دین اسلام اور حضور نبی اکرم ﷺ نے میت کو جلد دفنانے کا حکم دیا ہے جبکہ یہ تو شہداء کی میتیں ہیں۔ خدارا حالات کی نزاکت کا احساس کرتے ہوئے ہر پاکستانی زمہ داری کا احساس اور مظاہرہ کرے۔ حکومت شہداء مچھ سانحہ کے لواحقین کے مطالبات دو روز قبل ہی مان چکی ہے اور اس سلسلے میں پہلی مرتبہ قانونی طور پر تحریری معاہدہ بھی تیار ہے۔معاہدہ دھرنے کے منتظمین اور شہداء کے لواحقین کی باہمی رضا مندی سے تیار کیا گیا ہے۔امید کرتا ہوں کہ شھداء کی تدفین جلد ازجلد ہوگی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں