کراچی میں تھانیداروں کی تعیناتی کا معاملہ، 22 میں سے 5 افسران ایس ایچ اوز کے انٹرویو میں کامیاب

0
302

کراچی: کراچی میں تھانیداروں کی تعیناتی کا معاملہ پر ایڈیشنل آئی جی کراچی کی سربراہی میں سلیکشن بورڈ نے امیداواران کے انٹرویو لئے۔

ایس ایچ اوز تعینات ہونے کے خواہشمند 37 افسران میں سے 22 افسران انٹرویو میں حاضر ہوئے۔ 22 میں سے صرف 5افسران ایس ایچ اوز کے انٹرویو میں کامیاب ہوئے۔

کامیاب ہونے والوں میں سب انسپکٹر امتیاز تنولی، سب انسپکٹر خدا بخش لاشاری، سب انسپکٹر طارق کامران خان، انسپکٹر اختر سومرو اور انسپکٹر غلام مرتضی شامل ہیں۔

ایس ایچ او انٹرویو میں فیل ہونے والا میں انسپکٹر آصف روف، انسپکٹر شارق احمد صدیقی، انسپکٹر طارق بیگ  شامل ہیں۔ انٹرویو میں فیل ہونے والوں میں انسپکٹر حاتم لغاری، انسپکٹر جاوید جلبانی، انسپکٹر اختر عزیز، انسپکٹر مظفر دھراج بھی شامل ہیں جبکہ سب انسپکٹر شارق احمد ملک، سب انسپکٹر حسنین رضا، سب انسپکٹر جاوید اقبال، سب انسپکٹر نوید خان  بھی ایس ایچ او کے لئے نااہل قرار پائیں ہیں۔ سب انسپکٹر عرفان انور، سب انسپکٹر غلام رسول راجپوت، سب انسپکٹر طاہر محمود، سب انسپکٹر عدیل احمد، سب انسپکٹر اونگزیب اقبال، سب انسپکٹر راجہ مسعود بھی فیل ہوگئے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں