لاہور میں دن دیہاڑے دو سینئیر صحافیوں کا سرکاری اغوا

0
175

‏لاہور سے دن دہاڑے دو سینئیر صحافیوں عمران شفقت اور عامر میر کو سرکاری طور پر اغوا کرلیا گیا۔ زرائع کے مطابق عامر میر اور عمران شفقت دونوں ایف آئی اے لاہور نے اٹھائے ہیں۔ اور ایف آئی اے سائبر کرائم نے ایک فاشسٹ طریقے سے، نہ کوئی نوٹس، نہ کوئی وارننگ، بس گھر میں گھس جاؤ اور پکڑ لاؤ جیسی واردات سے اُٹھایا ہے۔

سینئیر صحافی عامر میر کو صبح آفس جاتے ہوئے ایف آئی اے نے گھیر لیا اور یہی طریقہ واردات معروف صحافی اور ولاگر سید عمران شفقت کو آج صبح سادہ کپڑوں میں ملبوس نامعلوم افراد ان کے گھر سے اُٹھا کر لے گئے ہیں۔

 ‏صحافی اور وی لاگر سید عمران شفقت کو ساڑھے بارہ بجے ایف آئی اے نے ان کے گھر سے اغوا کر لیا۔ ہوائی فائرنگ بھی کی اور ایک کاغذ پر فون نمبر لکھ کر اہل خانہ کے سامنے پھینک دیا۔

 سید عمران شفقت کے اغوا کے وقت ان کے گھر کی خواتین سے بدتمیزی کی بھی اطلاعات ہیں۔ ریاست مدینہ میں ایسی کسی حرکت کا تصور نہیں کیا جاسکتا۔ یہ راء یا این ڈی اپیس کی کارروائی لگتی ہے۔

ایف آئی اے ذرائع کے مطابق ‏عامر میر اور سید عمران شفقت کے موبائلز کے ڈیٹا کی تلاشی لی جا رہی ہے، دونوں کے خلاف کسی روحانی شخصیت توہین کی اطلاع ہے، متعلقہ مواد ملنے پر ایف آئی آر درج ہو گی۔

یاد رہے ‏کسی شخص کو بغیر انکوائری نوٹس بغیر وارنٹ بغیر مقدمہ اٹھایا جائے گا تو وہ گرفتار نہیں بلکہ اغواء کہلوائے گا اور چند گھنٹوں بعد اگر ایف آئی اے کے حوالے کردیا جائے اور اُن سے گرفتاری کے جتنے مرضی بیانات چلوا لیں لیکن ایف آئی اے کا سرکاری اغوا کہلائے گا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں