سلامتی کونسل کی صوبہ خیبر پختونخوا میں دہشت گرد حملے کی شدید مذمت

0
182

اسلام آباد: اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صوبہ خیبر پختونخوا میں دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں، حکومت پاکستان سے دلی ہمدردی اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ دہشت گردی اور اس میں 9 چینی اور 3 پاکستانی باشندوں کے جاں بحق، دیگر کے زخمی ہونے کی مذمت اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

سلامتی کونسل نے دہشت گردی کے واقعے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کے لئے نیک تمناوں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سلامتی کونسل کے ارکان ہر قسم کی دہشت گردی کو عالمی امن کے لئے خطرہ سمجھتے ہیں۔

سلامتی کونسل کا کہنا ہے کہ دہشت گردی میں ملوث تمام مجرموں، سرپرستی اور مالی تعاون فراہم کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایاجائے۔ عالمی قانون اور سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق مجاز حکام اس ضمن میں پاکستان اور چین کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔

سلامتی کونسل نے اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ سلامتی کونسل دہشت گردی مجرمانہ فعل ہے جس کا کوئی جواز نہیں ہوسکتا اور دہشت گردی خواہ کسی بھی جذبے یا مقصد کی خاطر ہو، قبول نہیں۔ رکن ریاستیں اقوام متحدہ کے منشور، عالمی و انسانی ہمدردی کے قوانین کے مطابق دہشت گردی کا مقابلہ کریں۔ عالمی امن و سلامتی کے لئے خطرہ کا باعث کارروائیوں کے تدارک کے لئے تمام رکن ممالک کردار ادا کریں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں