ملک میں جاری سیاسی بحران کا معاملہ، پاکستان مسلم لیگ کے بڑوں کی بڑی بیٹھک

0
87

لاہور: پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت کی سربراہی میں سیاسی بحران بارے مشاورتی اجلاس ہوا۔ اجلاس میں پارٹی کے چیف آرگنائزر چوہدری محمد سرور  اور جنرل سیکرٹری طارق بشیر چیمہ کی شرکت۔ اجلاس میں پارٹی کے نائب صدر چوہدری سالک حسین اور جنرل سیکرٹری پنجاب چوہدری شافع حسین نے بھی شرکت کی۔

اجلاس میں موجودہ سیاسی صورتحال، پنجاب میں انتخابات کے لئے  پارٹی ٹکٹوں کی تقسیم بارے مشاورت ہوئی اور  پنجاب کے انتخابی معرکے کے لئے اچھے امیدواروں کو  پارٹی ٹکٹٰیں دینے کا فیصلہ کیا گیا۔

پاکستان مسلم لیگ نے پارٹی ٹکٹس کی تقسیم کا سلسلہ شروع کر دیا اور اجلاس میں مفاہمتی عمل کے لئے پارٹی کی چار رکنی مذاکراتی کمیٹی بنانے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ چار رکنی کمیٹی میں چوہدری سرور، طارق بشیر چیمہ، چوہدری سالک حسین اور چوہدری شافع حسین شامل کیے گئے ہیں۔

چوہدری شجاعت نے اجلاس میں کہا کہ ملک کسی صورت بھی اداروں میں تقسیم در تقسیم کا متحمل نہیں ہو سکتا ہے، سیاسی اختلافات کو پسِ پشت ڈال کر ملک کے وسیع تر مفاد کیلئے تمام سیاسی قوتوں کو ایک ساتھ اکٹھے بیٹھنا چاہیے۔ ناممکنات میں سے ممکنات کے امکانات پیدا کرنا ہی سنجیدہ اور زیرک سیاسی قائدین کا خاصہ ہے۔

اجلاس میں پارٹی کے چیف آرگنائزر چوہدری محمد سرور نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ نے پورے ملک میں ایک ہی روز انتخابات چاہتی ہے، ایک روز انتخابات نہ ہونے کی صورت میں سیاسی بحران میں مزید اضافہ ہو گا۔ پنجاب میں الیکشن کے حوالے سے پارٹی ٹکٹس جلد الیکشن کمیشن میں جمع کروا دیں گے، پارٹی کو منظم کرنے کا سلسلہ جاری ہے، معروف سیاسی شخصیات پارٹی میں شامل ہو رہی ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں