وزیراعلی بلوچستان زیر صدارت امن وامان سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس

0
36

کوئٹہ: وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان کی زیر صدارت امن وامان سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس۔ اجلاس میں صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاءاللہ لانگو، مشیر محنت و افرادی قوت حاجی محمد خان لہڑی، مشیر کھیل وثقافت عبدالخالق ہزارہ، پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات محترمہ بشریٰ رند، چیف سیکریٹری بلوچستان فضیل اصغر, ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی، کمشنر کویٹہ سمیت دیگر اعلیٰ حکام شریک تھے ۔

اجلاس میں چیف سیکریٹری بلوچستان کی سانحہ مچھ کی بعد کی صورتحال اور ہزارہ برادری کے دھرنے سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ سانحہ مچھ میں 7 جابحق ہونے والے مزدور افغان شہری ہیں جن میں سے 3 شہریوں کی میتوں کی حوالگی سے متعلق افغانستان کی حکومت نے حکومت پاکستان سے رابط کیا ہے۔ اجلاس میں سانحہ مچھ میں غفلت برتنے والے تمام محکموں کیخلاف تحقیقات کرنے کا فیصلہ۔

وزیراعلی بلوچستان کی فوری طور پر جوائنٹ انویسٹی گیشن کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کردی۔ وزیراعلی کا کول فیلڈ میں کام کرنے والے مزدوروں کا  محکمہ مائنز اور لیبر کی جانب سے مناسب ڈیٹا مرتب نہ کرنے پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں