کشمیر پریمیئر لیگ آج سے شرور ہوگی، تیاریاں مکمل

0
121

مظفر آباد: کشمیر پریمیئر لیگ آج سے شروع ہورہی ہے رنگارنگ تقریب کے بعد آزاد کشمیر کے دارالحکومت میں چوکوں چھکوں کے مناظر دنیا بھر میں دیکھے جا سکیں گے۔

مظفر آباد کرکٹ اسٹیڈیم میں کھلاڑیوں کو ایکشن میں دیکھنے کے لئے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت جاری ہےمایہ ناز آل راؤنڈر شاہد آفریدی کی راولا کوٹ اور شعیب ملک کی میرپور ہاکس پہلے میچ میں مد مقابل ہوں گے۔

شیڈول کے مطابق پاکستان کے دوسرے بڑے کرکٹ ایونٹ کشمیر پریمیئر لیگ کا فائنل 17 اگست کو کھیلا جائے گا اور تمام میچز مظفر آباد کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے جو براہ راست نشر ہوں گے۔

کشمیر پریمیئر لیگ کے میچز کے لئے 30 فیصد تماشائیوں کو گراؤنڈ میں آنے کی اجازت ہے کی اجازت ہے اور اس کےلیے ٹکٹوں کی شرح 750،1500،2000 اور 2500 روپے رکھی گئی ہے۔

جنوبی افریقہ کے لیجنڈ کرکٹر ہرشل گبز نے کشمیر پریمیئر لیگ کیلئے خصوصی ویڈیو پیغام میں نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے اور وہ اوورسیز واریئر کا حصہ بننے کیلئے پہنچ رہے ہیں۔

پاکستان میں پہلی بار کرکٹ اسٹیڈیم میں 2500 ایل ای ڈی فلکس لگائی گئی ہے ، ایل ای ڈی فلکس ٹیکنالوجی اس سے پہلے صرف انگلینڈ میں کرکٹ میچوں کیلئےاستعمال ہوئی ہے۔

آزادکشمیر کی یونیورسٹیوں میں پریزیڈنٹ سپیچز مقابلہ میں پہلی تین پوزیشن ہولڈرز طالبات بھی کے پی ایل مقابلے دیکھنے کیلئے خصوصی طور پر گراونڈ مدعو ہیں اور انھوں نے بھی ویڈیوز پیغامات دئیے ہیں۔

مظفرآباد کرکٹ اسٹیڈیم میں ٹورنامنٹ کے لیے5 پچوں کی تیاری مکمل کرلی گئی ہے، پروڈکشن میں 22 ہائی ڈیفینیشن کیمروں کا استعمال کیا جائےگا۔

صدر کے پی ایل عارف ملک کا کہنا ہے کہ ایونٹ کے میچز میں 30 فیصد تماشائیوں کو گراؤنڈ آنے کی اجازت ہوگی تاہم گراؤنڈ میں صرف ویکسینیٹیڈ تماشائی آسکیں گے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عارف ملک نے کہا کہ کے پی ایل میں مقامی حکومت کے تعاون سے ویکسینشن سینٹر قائم کیاہے، تماشائیوں کو گراؤنڈز میں بھی بنیادی ایس او پیز فالو کرنا ہوں گے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں