اسٹیل مل اور ہیوی الیکٹرک کمپلیکس سے متعلق نجکاری کمیٹی کا اجلاس

0
61

اسلام آباد: وزیر صنعت وپیداوار مخدوم خسرو بختیار اور وزیر نجکاری محمد میاں سومرو کے زیرِ صدارت اسٹیل مل اور ایچ ای سی کی نجکاری سے متعلق اجلاس ہوا۔ اجلاس میں اسٹیل مل اور ہیوی الیکٹرک کمپلیکس سے متعلق نجکاری امور پر مشاورت کی گئی۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ اداروں کی نجکاری کیلئے بڈنگ سے قبل کے ایشوز حل کئیے جا رہے ہیں اور ہیوی الیکٹرک کمپلیکس کی نجکاری کیلئے بڈنگ پروسس 12 جنوری کو مکمل ہو جائے گا۔ اسٹیل مل کی موصول شدہ بڈز کی پری کوالیفیکیشن جاری ہے۔

وزیر پیداوار خسرو بختیار کا کہنا تھا کہ نجکاری کے ذریعے اسٹیل مل اور ہیوی الیکٹرک کمپلیکس کی مکمل پیداواری صلاحیت کو بروئے کار لایا جائے گا۔ نجکاری کے عمل سے نجی سرمایہ کاری کے مواقع میسر آئیں گے اور جب یہ ادارے منافع میں جائے گے تو روزگار بھی پیدا ہوگا۔

محمد میاں سومرو نے کہا کہ نجکاری کے تمام امور شفاف طریقے سے حل کئے جائیں گے اور کومت نجکاری کے عمل کو جلد از جلد مکمل کرنے کیلئے پر عزم ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں