پاک بحریہ کے جہاز کا جرمنی کی بندرگاہ ہیمبرگ کا دورہ

0
53

اسلام آباد: ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس ذوالفقار کا جرمنی کی بندرگاہ ہیمبرگ کا دورہ کیا۔ بندرگاہ آمد پر میزبان بحریہ اور پاکستانی سفارتی حکام نے پاک بحریہ کے جہاز کا پرتپاک استقبال کیا۔

مشن کمانڈر نے جہاز کے کمانڈنگ آفیسر کے ہمراہ میزبان بحری حکام سے اہم ملاقاتیں کیں اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ مشن کمانڈر نے امیرالبحر کی جانب سے جرمنی کے عوام بالخصوص جرمن بحریہ کیلٸے خیر سگالی کا پیغام پہنچایا۔ قبل ازیں مشن کمانڈر اور کمانڈنگ آفیسر نے نیول یادگار کا دورہ کیا اور پھول چڑھاٸے۔

پاکستان اور جرمنی کے سفارتی تعلقات کے ستر سال مکمل ہونے کی مناسبت سے پاک بحریہ کے جہاز پر تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں جرمن حکومت اور بحریہ کے اعلی حکام اور سفارتی شخصیات نے شرکت کی۔ ہیمبرگ آمد سے قبل پی این ایس ذوالفقار نے پولینڈ بحریہ کے جہاز ”کورموران“ کے ہمراہ بحیرہ بالٹک میں مشترکہ بحری مشق میں بھی حصہ لیا۔ مشق کے دوران مختلف بحری آپریشنز کا مظاہرہ کیا گیا۔

پاک بحریہ کے جہاز کا جرمنی کا دورہ اور پولینڈ بحریہ کے ساتھ مشترکہ مشق میں شرکت دوست ممالک کی بحری افواج کے ساتھ مضبوط تعلقات کا عکاس ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں