ٹیلی گرام معاملہ، غیر آئینی وزیر اعظم عمران خان کا سیکرٹری خارجہ پر ساتھ دینے کے لئے دبائو

0
268

اسلام آباد: باوثوق زرائع کے مطابق غیر آئینی وزیر اعظم عمران خان نے سیکرٹری خارجہ سہیل محمود کو بنی گالہ طلب کیا اور ٹیلی گرام معاملے پر ان کا ساتھ دینے کے لیے دباؤ ڈالا۔ عمران خان کو خدشہ تھا کہ سپریم کورٹ جاری کیس میں سیکرٹری کو طلب کر سکتی ہے اور عمران خان کے جھوٹے اندازے بے نقاب ہو سکتے ہیں۔

عمران خان خط کے معاملے پر بری طرح شکنجے میں جھکڑے جارہے ہیں اور اب سارا غصہ سیکرٹری خارجہ پر نکالا جا رہا ہے، انہیں ڈرایا دھمکایا جارہا ہے۔ گزشتہ روز بھی سیکرٹری خارجہ سہیل محمود اور ایک اور سینئر آفیسر شعیب سرور کو بنی گالہ بلاکر تلخی سے پیش آئے اور انہیں مجبور کرتے رہے کہ ان کے موقف کی تائید کی جائے۔

یاد رہے ‏‎سیکرٹری خارجہ سہیل محمود ایک پروفیشنل بیوروکریٹ ہیں ان کا کیریئر بہت اچھا رہا ہے۔

دوسری طرف وزیر اعظم کے پرنسپل سیکرٹری ‏اعظم خان اور ان کے قریبی ساتھی، صحت کی وجوہات کا اعلان کرتے ہوئے پاکستان چھوڑنے کے لیے تیاری کررہے ہیں۔ وزیر اعظم آفس کے ذرائع نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ غیر آئینی وزیراعظم پہلے ہی منظوری دے چکے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں