کراچی میں کورونا کے کیسز میں اضافہ صوبائی حکومت کی نالائقی کی وجہ سے ہوا، پی ٹی آئی اراکین اسمبلی

0
61

کراچی: پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی آفتاب صدیقی اور اراکین سندھ اسمبلی خرم شیر زمان اور شہزاد قریشی نے ڈیفنس اینڈ کلفٹن ایسوسی ایشن آف ریئل اسٹیٹ ایجنٹس کی جانب سے ڈیفنس فیز 7 میں لگائے گئے کورونا ویکسی نیشن کیمپ کا دورہ کیا اور انتظامیہ سے ملاقات کی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رکن قومی اسمبلی آفتاب صدیقی کا کہنا تھا کہ آج پاکستان میں ہر جگہ کاروباری سرگرمیاں جاری ہیں کیونکہ وہاں ایس او پیز پر عملدرآمد کیا جارہا ہے۔ کراچی میں کرونا کے کیسز میں اضافہ صوبائی حکومت کی نالائقی کی وجہ سے ہوا ہے۔ پوری دنیامیں اسمارٹ لاک ڈاؤن کیا جارہا ہے۔ ملک بھر میں ہر صوبے میں وزیراعظم نے کرونا کی ویکسین دیں۔ پوری دنیا کی اکانومی نیچے جارہی ہے لیکن وزیر اعظم کی پالیسوں سے ملک کے معاشی حالات بہتر ہوہے ہیں۔ یہ تمام کامیابیاں کرونا وباء کے باوجود ہورہی۔

اس موقع پر رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ حکومت سندھ سے زیادہ پرائیویٹ ادارے اچھی طرح ویکسینیشن کا عمل چلارہے ہیں۔ ہم سب پاکستانیوں کو ایس او پیز کا خیال رکھنا ہے، اگر ایس او پیز پر عمل نہیں کیا تو کرونا وباء قابو کرنا ممکن نہیں۔ ہم نہیں چاہتے دوسرے ملکوں کی طرح پاکستان کے حالات بھی خراب ہوں۔ ماضی کے حکمرانوں نے ملک کا پیسا باہر بھیجا۔کرپٹ سیاسی جماعتوں کا ملک سے خاتمہ کریں گے۔ جس طرح کشمیر اور گلگت میں ان کا خاتمہ ہوا۔اسی طرح سندھ سے بھی ان کا خاتمہ ہوگا۔ رکن سندھ اسمبلی شہزاد قریشی کا کہنا تھا کہ ڈیفنس اینڈ کلفٹن ایسوسی ایشن آف ریئل اسٹیٹ ایجنٹس کے رہنماؤں کا شکر گزار ہوں۔ ہم چاہتے ہیں کہ 8 اگست سے پہلے لاک ڈاؤن ختم کیا جائے۔سندھ حکومت نے ویکسینیشن سینٹر کے باہر کوئی ایس او پی پر عمل درآمد نہیں کرایا۔ سندھ حکومت اپنے فیصلوں میں وفاق کی رائے کبھی شامل نہیں کرتی۔ یہ تمام ویکسین وفاقی حکومت فراہم کررہی ہے جس کے ہم شکر گزار ہیں۔ اگر یہ عمل بھی سندھ حکومت کے ہاتھ میں ہوتا تو لوگ کورونا سے مررہے ہوتے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں