سندھ پولیس میں خود احتسابی کا عمل شروع، انٹرنل احتساب بیورو قائم

0
41

کراچی: سندھ پولیس میں خود احتسابی کا عمل شروع کردیا گیا اور انٹرنل احتساب بیورو قائم کردیا گیا ہے۔

ایڈیشنل آئی جی فرحت جونیجو انٹرنل احتساب بیورو کے سربراہ مقرر کردیے گئے ہیں۔ سندھ پولیس کے تمام 36 کمپلینٹ سیل بھی بیورو کے ماتحت ہونگی۔

سربراہ انٹرنل احتساب بیورو ایڈیشنل آئی جی فرحت جونیجو کا کہنا ہے کہ بیورو کے کام کے طریقہ کار کو حتمی شکل دی جارہی ہے۔ پولیس اہلکاروں اور افسران کے خلاف تمام شکایات پر بیورو تحقیقات کریگا۔ اختیارات کے ناجائز استعمال، کرپشن شکایات پر کارروائی عمل میں لائی جاسکے گی۔ ڈی آئی جی اور ایس ایس پی رینک کے دس افسران کا پول انکوائری کریگا اور پول افسران میں اچھی شہرت کے حامل فیلڈ افسران بھی شامل ہونگے۔

سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں انٹرنل احتساب بیورو بنایا گیا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں