ایرانی صدر’ سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی دعوت پر سعودی عرب کا دورہ کریں گے

0
65

کراچی: ایران کے نائب صدر محمد مخبر نے پیر کو کہا ہے کہ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی دعوت پر سعودی عرب کا دورہ کریں گے۔ خبر رساں ایجنسی ‘مہر’ کے مطابق ایرانی نائب صدر نے کہا کہ صدر منتخب ہونے کے پہلے دن سے رئیسی کی حکمت عملی خطے کے ملکوں کے ساتھ تعلقات کو نرم کرنا اور انہیں فروغ دینا ہے۔

محمد مخبر نے سعودی عرب اور ایران کے درمیان تعلقات کی بحالی میں تیز رفتار پیش رفت کا حوالہ دیتے ہوئے مزید کہا کہ یہ پیش رفت محض اتفاق نہیں ہے، بلکہ اس مرحلے تک پہنچنے کے لیے پہلے سے منصوبہ بندی کی گئی تھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمسایہ ملکوں کے ساتھ اچھے تعلقات کا قیام ایک اہم اقدام ہے۔ یہ ایرانی حکومت کی بنیادی پالیسی بھی ہے اور ایران اس پر ہی کاربند ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں