تم لوگوں کو دن دھاڑے اغوا کرانے جاتے ہو اور اسے تم جہاد کہتے ہو، مریم نواز

0
46

لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا بیان  سامنے آگیا۔

مریم نواز نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ‏صبح اُٹھ کر تم جہاد پر نہیں جاتے تم عوام کے حق پر ڈاکہ ڈالنے جاتے ہو اور تم غریب کے منہ سے روٹی اور بیمار سے دوائی چھیننے جاتے ہو۔ تم لوگوں کی بجلی اور گیس کے بلوں سے کمر توڑنے جاتے ہو۔ تم مظلوموں پر ظلم کرنے جاتے ہو اور تم لوگوں کو دن دھاڑے اغوا کرانے جاتے ہو اور اسے تم جہاد کہتے ہو۔

ٹویٹ میں مذید لکھا کہ ‏ریاستِ مدینہ کے دعویداروں کو شاید یہ سب بھول گیا ہے۔ اگر اصل میں ریاستِ مدینہ ہوتی تو تم اپنے عبرت ناک انجام کو پہنچ چکے ہوتے اور آٹا چوری، چینی چوری، گیس چوری، ووٹ چوری کو جہاد کہتے ہو۔ عوام پر مہنگائی کے طوفان کو اپنی نا اہلی اور نا لائقی کوتم جہاد کہتے ہو۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں