جونا گڑھ پاکستان کے ساتھ، بھارت نے غیر قانونی طور پر قبضہ کیا، نواب آف جونا گڑھ

0
75

کراچی: نواب آف جونا گڑھ محمد جہانگیر خانجی نے کہا ہے کہ 1947 میں ہماری ریاست نے پاکستان کے ساتھ الحاق کیا تھا، بھارت نے غیر قانونی طور پر قبضہ کیا اور جعلی ریفرنڈم کے ذریعے جونا گڑھ کو اپنا حصہ بنایا تھا اس اقدام کو قبول کیا ہے، نہ کریں گے۔

نواب آف جونا گڑھ نے قابض بھارت کو دنیا کے سامنے بے نقاب کر دیا۔ محمد جہانگیر خانجی نے کہا کہ ہماری ریاست نے پاکستان کے ساتھ الحاق کیا۔ بھارت نے قبضے کے بعد جعلی ریفرنڈم کے ذریعے جونا گڑھ کو اپنا حصہ بنایا، اس اقدام کو قبول کیا ہے، نہ کریں گے۔

قابض بھارت کا اصل چہرہ ایک با رپھر بے نقاب، نواب آف جونا گڑھ ریاست کو پاکستان کا حصہ بنانے کے لیے پُرعزم، تقسیم ہندوستان کے طے شدہ فارمولے پر بھارت نے شب خون مارا۔ نواب آف جونا گڑھ نے کہا کہ پاکستان کا حصہ بننے کے لیے ان کی جدوجہد آخری سانس تک جاری رہے گی تاہم اب یہ عَلَم ریاست جوناگڑھ کے نوجوانوں کو اٹھانا ہوگا۔ نواب آف جونا گڑھ نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ وہ اپنی ریاست پر بھارت کے جابرانہ قبضے کے خلاف عالمی ضمیر کو بیدار کرنے کے لیے ہر فورم پر آواز اٹھائیں گے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں