چیف جسٹس گلزار کی اسلام آباد ہائی کورٹ بار آمد، کسی جج نے استقبال نہیں کیا، چند وکلاء موجود تھے

0
320

اسلام آباد: چیف جسٹس سپریم کورٹ گلزار احمد آج اسلام آباد ہائی کورٹ بار کی تقریب میں تشریف لائے۔ اسلام آباد کے 6 ہزار وکلا میں سے سو سے بھی کم وکلا اس تقریب میں شام ہوئے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ سمیت کسی بھی جج نے جسٹس گلزار کا استقبال نہیں کیا، اسلام آباد ہائی کورٹ میں یہ پہلی بار ہوا کہ جب ملک کے چیف جسٹس کسی ہائی کورٹ گئے ہوں اور وہاں ‏ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اور دوسرے ججز سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کے استقبال کے لیے موجود ہوتے ہیں۔ آج چیف جسٹس گلزار کے استقبال کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ کا کوئی جج نہیں آیا۔

جسٹس اطہر من اللہ سمیت اسلام آباد ہائی کورٹ کے تمام 8 ججز ہائی کورٹ میں موجود تھے اور صرف 2 منٹ کے فاصلے پر تھے مگر استقبل کے لیے نہی آئے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں