تحریک انصاف فارن فنڈنگ کیس میں اسکروٹنی کمیٹی رپورٹ کا تہلکہ انکشاف

0
123

اسلام آباد: ‏تحریک انصاف فارن فنڈنگ کیس میں پبلک کی گئی اسکروٹنی کمیٹی رپورٹ میں تہلکہ خیز انکشاف سامنے آگیا۔

رپورٹ کے مطابق 5 سال کے دوران تحریک انصاف نے 32 کروڑ رقم کو چھپایا۔ 2009-2013 کے دوران تحریک انصاف کے آمدن/اخراجات سے مطابقت نہیں رکھتے۔ ظاہر کی گئی آمدن کم، اخراجات انتہائی زیادہ ہے اور رقم کہاں سے آئی، کچھ معلوم نہیں۔

‏یاد رہے کہ 2009 سے 2013 تک کا دور تحریک انصاف کے قومی سیاست میں یکدم عروج کا اوّلین دور ہے جس میں جماعت کو کئی حلقوں سے اہم سپورٹ کا اظہار بھی کیا جاتا رہا ہے۔

تحریک انصاف فارن فنڈنگ کیس میں اپنے اوپر لگے الزامات کا جواب دینے کے بجائے مسلم لیگ نواز اور پیپلزپارٹی فارن فنڈنگ کیسز کے پیچھے چھپ رہی ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں