پی ای ائی اے کا رواں برس کے 6 ماہ کا خسارہ 60 ارب تک پہنچ گیا

0
15

کراچی: قومی ایئر لائن پی ائی اے کا رواں برس کے مالیاتی سال کا خسارہ 60 ارب تک پہنچ گیا ہے جبکہ گزشتہ برس کے مالیاتی سال کے شش ماہی کا خسارہ 40 ارب روپے تھا۔

پی ائی اے کی جاری کردہ رواں برس کی چھ ماہ کی اڈٹ رپورٹ کے مطابق ایر لائن کا ریوینیو 120 ارب 27 کروڑ 80 لاکھ روپے جبکہ اسی عرصے میں گزشتہ سال ریونیو 71 ارب 19 ارب 60 کروڑ روپے تھا۔ ایندھن کی مد میں رواں برس 48 ارب 3 کروڑ 39 لاکھ جبکہ گزشتہ سال 30 ارب 5 کروڑ 78 لاکھ روپے خرچ ہوئے۔

‘دیگر’ اخراجات کی مد میں 9 ارب سے زائد جبکہ گزشتہ برس 6 ارب سے زائد خرچ ہوئے۔ پاکستانی پیسوں کو ڈالروں کو تبدیل کروانے کی مد میں رواں برس 27 ارب سے زائد جبکہ گزشتہ برس 13 ارب روپے سے زائد کا نقصان ہوا۔

رپورٹ کے مطابق رواں برس فائننس اخراجات 36 ارب سے زائد جبکہ اسی عرصے کے چھ ماہ میں 21 ارب روپے سے زائد کے تھے۔ ادارے کے مکمل اثاثہ جات جس میں پراپرٹی، پلانٹ اور ایکوپمنٹ شامل ہیں کی گزشتہ برس دسمبر میں مالیت 92 ارب 59 کروڑ 94 لاکھ 37 لاکھ جو رواں برس جون میں کم ہو کر 90 ارب 73 کروڑ 15 لاکھ 97 ہزار روپے ہو گئی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں