ڈرائیونگ لائسنس برانچوں کو دوبارہ محدود پیمانے پر کھولنے کا فیصلہ

0
76

کراچی: ڈرائیونگ لائسنس برانچوں کو دوبارہ محدود پیمانے پر کھولنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ کورونا وبا کی وجہ سے ڈرائیونگ لائسنس برانچیں بند کی گئیں تھیں۔ ڈرائیونگ لائسنس کیلئے آنے والے افراد کو ایک روز قبل ٹوکن نمبر لینا ہوگا اور ٹوکن ویب سائٹ ‘ڈبلیو ڈبلیو ڈبلیو ڈاٹ ڈی آئی ایس ڈاٹ جی او وی ڈاٹ پی کے’ یا ‘ڈی ایس ایل آن لائن فری آپوئنمنٹ’ نامی ایپلیکشن  کے زریعے حاصل کیا جاسکتا ہے۔ صبح 10 سے شام 4 بجے تک ٹوکن حاصل کیا جاسکتا ہے۔

ڈی آئی جی قمر زمان نے کہا کہ عوام بغیر ٹوکن حاصل کیئے لائسنس برانچ تشریف نہ لائیں۔ لائسنس برانچ آنے والوں کو ماسک اور دستانے پہنا لازم ہوگا۔ صرف امیدوار کو لائسنس برانچ میں داخل ہونے کی اجازت ہوگی۔ نزلہ، کھانسی اور سانس کی تکلیف میں مبتلا افراد لائسنس برانچ نہ آئیں۔ ڈرائیونگ لائسنس برانچ آنے والے ہر امیدوار کو تھرمل اسکینگ کے عمل سے گزرنا ہوگا اور کورونا وبا کی وجہ سے فی الحال لرننگ، ختم شدہ لائسنس کی تجدید، انٹرنیشنل ڈرائیونگ پرمٹ بنائے جائینگے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں