اسٹیل ملز کے مزید 170 ملازمین فارغ

0
31

کراچی: پاکستان اسٹیل ملز سے تیسرے مرحلے میں 170 ملازمین فارغ کردیئے گئے ہیں اور ملازمین کو بذریعہ ڈاک لیٹرز بھیجے جارہے ہیں۔

پاکستان اسٹیل ملز کے مزید ملازم فارغ کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ تیسرے مرحلے میں ایک سو ستر ملازمین فارغ کیے جائیں گے۔ اس سے قبل چار ہزار پانچ سو چوالیس ملازمین کو فارغ کیا گیا تھا۔

تیسرے مرحلے میں 170 ملازمین فارغ کیئے جارہے ہیں۔ اس سے قبل پہلے مرحلے میں 4544 ملازمین فارغ کیئے گئے تھے۔ دوسرے مرحلے میں 509 ملازم فارغ کیئے گئے۔ وفاقی کابینہ نے 9350 ملازمین فارغ کرنے کی منظوری دی تھی۔ اب اسٹیل ملز میں 4127 ملازمین باقی رہ گئے۔بقایاملازمین کو۔بھی مختلف مرحلوں میں فارغ کیا جائے گا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں