وزیر داخلہ سے پاکستان میں چین کے سفیر نونگ رونگ کی ملاقات

0
52

اسلام آباد: وزیر داخلہ شیخ رشیداحمد سے پاکستان میں چین کے سفیر نونگ رونگ کی ملاقات ہوئی۔

پاکستان چین دوطرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پربات چیت کی گئی۔ پاکستان اور چین کے درمیان قائم سفارتی تعلقات کے 70 سال مکمل ہونے پر خوشی کا اظہار کیا گیا۔ چینی شہریوں کے لئے ویزا سہولیات؛ سی پیک منصوبوں اور پاک چین دوطرفہ تعاون کے معاہدوں پر بات چیت کی۔

وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ حکومت نے چینی شہریوں اور سی پیک منصوبوں سےمتعلق نئی ویزا پالیسی منظور کی ہے۔ نئی پالیسی کے تحت چینی شہریوں کے لئے نئے ویزا کی کم از کم مدت دو سال کردی ہے۔ چینی شہریوں کو اب متعلقہ مشنز سے 48 گھنٹے کے اند اندر دو سال کا ورک ویزا جاری کرینگے اور چینی شہریوں کے لئے سی پیک کے تحت الگ ویزاکیٹیگری بنا دی ہے۔ چینی شہروں کی سہولت کیلئے ائیرپورٹس پر خصوصی ڈیسک قائم کیے جا رہے ہیں۔

چینی سفیر نے کہا کہ پاکستان کی طرف سے چینی شہریوں کے لئے ویزا میں سہولیات پر حکومت کے بہت مشکور ہیں۔ ویزا سہولت سے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات میں مزید اعتماد اور وسعت آئیگی۔ سی پیک سے متعلقہ منصوبوں میں سرمایہ کاری اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہونگے۔

وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی کورونا ویکسینیشن مہیا کرنے پر چینی حکومت کا شکریہ جس پر چینی سفیر نے کہا کہ پاکستان نے کرونا وبا کنڑول کرنے کے لئے بہت اچھے انتظامات کئے ہیں۔

وزیر داخلہ نے چینی سفیر سے استدعا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں پھنسے چینی یونیورسٹی کے طالب علموں کی واپسی کے انتظامات کئے جائیں۔ پاکستانی طلباء کے قیمتی تعلیمی سال ضائع ہونے کا خدشہ ہے۔

چینی سفیر کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ پاکستانی طلباء کی جلد سے جلد چین واپسی کے لئے پوری کوشش کرینگے۔ پاکستان اور چین کے درمیان لازوال دوستی باہمی اعتماد اور بھروسے پر قائم ہے۔ پاکستان کو چین کی دوستی پر فخر ہے اسے مزید مضبوط کرینگے۔

چینی سفیر رونگ نونگ نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے دونوں ملکوں کے درمیان دیرینہ تعلقات کا مظہر ہیں۔ پاکستان چین کا آئرن برادر ہے اور باہمی تعلقات  پر ناز ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں