فلسطین علماء کونسل کے سربراہ کا مولانا فضل الرحمان کو خط

0
101

اسلام آباد: فلسطین علماء کونسل کے سربراہ شیخ نواف تکروری کا جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کو خط لکھا۔ خط میں شیخ نواف تکروری نے فلسطینی مسلمانوں کی حمایت پر مولانا فضل الرحمان کا شکریہ آدا کیا۔

شیخ نواف تکروری نے صیہونی قوتوں کی جانب سے فلسطین کی صورت حال سے مولانا فضل الرحمان کو اگاہ کیا اور خط میں قبلہ اوّل بیت المقدس میں عبادت میں مصروف مسلمانوں پر آنسو گیس اور فائرنگ کے واقعات سے آگاہ کیا۔ شیخ نواف تکروری نے خط میں مولانا فضل الرحمان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

 شیخ نواف تکروری نے کہا کہ فلسطینی مسلمانوں کی شانہ بشانہ ساتھ دینے پر مشکور ہے اور امید ہے فلسطین کے معاملے کو اپ عالمی سطح پر اجاگر کریں گے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں