فیصل واوڈا نااہلی، الیکشن کمیشن نااہلی کا فیصلہ کرے، اسلام آباد ہائیکورٹ

0
103

اسلام آباد: فیصل واوڈا نااہلی کیس میں فیصلہ آگیا۔ فیصل واوڈا اسلام آباد ہائیکورٹ سے نااہلی سے بچ گئے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے معاملہ الیکشن کمیشن کو بھجوا دیا اور الیکشن کمیشن کو فیصلہ کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں لکھا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی نااہلی کیس کا الیکشن کمیشن فیصلہ کرے۔ فیصل واوڈا کے مستعفی ہونے کے باعث انہیں نااہل قرار نہیں دیا جا سکتا۔ سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق جھوٹا بیان حلفی جمع کرانے کے نتائج ہیں.  فیصل واوڈا کا الیکشن کمیشن میں جمع کرایا گیا بیان حلفی بظاہر جھوٹا ہے۔ فیصل واؤڈا کے جھوٹے بیان حلفی کا معاملے پر الیکشن کمیشن فیصلہ کرے۔

جسٹس عامر فاروق نے فیصل ووڈا نااہلی کیس کا فیصلہ تحریر کیا اور تحریری فیصلہ 13 صفحات پر مشتمل ہے۔ فیصل واوڈا کا بادی نظر میں بیان حلفی جھوٹا ہے۔ الیکشن کمیشن سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے کے تنازور میں فیصلہ کریں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں