مشق امن-21 کے اختتام پر پاک بحریہ کی روسی اور سری لنکن بحری افواج کے ساتھ مشترکہ مشقیں

0
48

اسلام آباد: ترجمان پاک بحریہ کے مطابق مشق امن-21 کے اختتام پر پاک بحریہ کی روسی اور سری لنکن بحری افواج کے ساتھ مشترکہ مشقیں۔ دو طرفہ مشقیں شمالی بحیرہ عرب میں منعقد کی گئیں۔ پاک بحریہ اور روسی بحری جہازوں کے مابین مشق عریبین مون سون2021 اس سلسلے کی تیسری مشق ہے۔

سری لنکن بحری جہازوں کے ساتھ مشق لائن اسٹار-II منعقد کی گئی۔ دوطرفہ مشقوں میں پاک بحریہ اور فضائیہ کے فضائی اثاثوں نے بھی شرکت کی۔ مشقوں میں اینٹی سرفیس، اینٹی ائیر وارفئیر اور کثیر الجہتی میری ٹائم خطرات سے نبرد آزما ہونے کی مشق کی گئی۔ مختلف ممالک کی بحری افواج کے ساتھ دو طرفہ مشقیں خطے میں محفوظ میری ٹائم ماحول کے فروغ اور توازن کے لئے پاک بحریہ کے عزم کا اظہار ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں