کراچی بار کے سالانہ انتخابات کا شیڈول جاری

0
135

کراچی: کراچی بار نے سالانہ انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا۔ کراچی بار کے سالانہ انتخابات 18 دسمبر 2021 کو ہونگے۔

نامزدگی فارم 8 نومبر سے 12 نومبر تک حاصل اور جمع کرائے جا سکتے ہیں۔ امیدواروں کی فہرست 15 نومبر کو جاری کردی جائے گی۔

کراچی بار کا کہنا ہے کہ نامزدگی فارم 16 نومبر کو واپس لئے جا سکتے ہیں۔ حتمی فہرست 18 نومبر کو جاری کی جائے گی اور پولنگ کا عمل صبح 9 بجے 5 بجے تک جاری رہے گا۔

صدارتی اور جنرل سیکریٹری کی نشست پر نامزدگی فیس 40 ہزار مختص کی ہے۔ نائب صدر 35 ہزار، جوائنٹ سیکریٹری 30 اور خازن کی نشست کی فیس 20 ہزار مقرر کی ہے۔ لائبریرین کی نشست کی فیس 20 جبکہ ممبر مینیجنگ کمیٹی کیلئے 11 ہزار فیس مقرر کردی گئی۔

صدارتی نشست کیلئے 10 سال وکالت کا تجربہ لازمی قرار دیا گیا اور جنرل سیکریٹری کیلئے 7 سال جبکہ نائب صدر کیلئے 8 سال ضلعی عدالتوں میں پریکٹس لازمی ہے

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں