پاک امریکہ دونوں ملکوں کے بہترین تعلقات کی طویل تاریخ ہے، آرمی چیف قمر جاوید باجوہ

0
50

اسلام آباد: پاکستان کی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے امریکہ کو اہم دوست ملک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ملکوں کے بہترین تعلقات کی طویل تاریخ ہے۔

ہفتے کے روز ‘اسلام آباد سکیورٹی ڈائیلاگ’ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکہ پاکستان کی سب سے بڑی ایکسپورٹ مارکیٹ ہے۔

آرمی چیف نے کہا کہ چین اور امریکہ دونوں سے اچھے تعلقات بڑھانا چاہتے ہیں۔ پاکستان اہم اقتصادی خطے میں واقع ہے، شہریوں کی خوشحالی اور سلامتی ہماری اولین ترجیح ہے۔ مقاصد کے حصول کے لیے ملک کے اندر اور خطے میں امن کی ضرورت ہوتی ہے۔

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان انڈیا کے ساتھ کشمیر اور دیگر تنازعات کا ڈائیلاگ اور سفارتکاری کے ذریعے حل چاہتا ہے۔ وقت آگیا ہے کہ خطے کی سیاسی قیادت اپنے جذباتی اور تصوراتی تعصبات سے بالاتر ہو کر تاریخ کی زنجیریں توڑتے ہوئے خطے میں امن اور ترقی کے لیے کوشش کرے۔

جنرل باجوہ کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف بڑی اور اہم کامیابیاں حاصل کیں۔ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک کوششیں جاری رکھیں گے۔

پاکستان کی فوج کے سربراہ نے افغانستان کے حالات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ دنیا یوکرین کے بحران پر توجہ وقت لاکھوں افغانوں کو نظر انداز نہ کرے۔ افغانستان میں حکومت کے حالات تسلی بخش نہیں مگر دنیا کو تحمل دکھانے کی ضرورت ہے اور یوکرین کے بحران کی وجہ سے معاشی مشکلات کے شکار لاکھوں افغانوں کو نہیں بھولنا چاہیے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں