ریٹرننگ آفیسر کو مجسٹریٹ درجہ اوّل کے اختیارات تفویض کردیئے گئے، الیکشن کمیشن

0
66

کراچی: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے الیکشن ایکٹ 2017 کی سیکشن 193 کے تحت جناب اعجاز انور چوہان، صوبائی الیکشن کمشنر سندھ، ریٹرننگ آفیسر برائے سینیٹ انتخابات 2021 سندھ کو مجسٹریٹ درجہ اوّل کے اختیارات تفویض کردیئے ہیں۔ جوکہ فوری طور نافذ العمل ہوں گے اور انتخابی سرکاری نتائج کے اعلان تک برقرار رہیں گے۔

ریٹرننگ آفیسر دفعہ 1898 (Act V of  1898) اور الیکشن ایکٹ 2017 کی دفعہ167، 171، 174 (ایکٹ نمبرXXXIII) کے تحت اپنے اختیارات استعمال کرسکیں گے نیز کوڈ آف کرمنل پروسیجر کی دفعہ 190 کے تحت مجرمانہ کارروائی کے خلاف فوری اقدامات کرسکیں گے۔

واضح رہے کہ الیکشن ٹربیونل کے فیصلوں کی روشنی میں امیدواروں کی نظرثانی شدہ فہرست 24 فروری کو آویزاں کی جائیگی۔ جبکہ کاغذات نامزدگی واپس لینے کی تاریخ 25 فروری 2021 ہے۔ پولنگ 3 مارچ 2021 بروز بدھ سندھ اسمبلی بلڈنگ میں ہوگی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں