صحافی عاصمہ شیرازی کا بے بنیاد الزامات لگانے پر وزیراعظم کے معاون خصوصی علی نواز اعوان کو ہتک عزت کا نوٹس

0
99

کراچی: سینئیر صحافی اور آج نیوز کی اینکر عاصمہ شیرازی نے وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی علی نواز اعوان کو ہتک عزت کا نوٹس بھیج دیا۔

معاون خصوصی علی نواز اعوان کی جانب سے دنیا نیوز کے پروگرام آن دی فرنٹ میں صحافی عاصمہ شیرازی پر بے بنیاد الزامات لگائے گئے جس کے باعث عاصمہ شیرازی نے بے بنیاد الزامات پر ہتک عزت کا قانونی نوٹس بھیج دیا ہے۔

‏لاہور پریس کلب اور نیشنل پریس کلب کی جانب سے سینئر صحافی و اینکر عاصمہ شیرازی پر وزیر اعظم کے معاون خصوصی علی نواز اعوان کے بے بنیاد الزامات کی مذمت کی گئی ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں