‏خاتون اول کا مزار حضرت داتا گنج بخشؒ کے قریب پناہ گاہ کا دورہ

0
62

لاہور: خاتون اول بشریٰ عمران نے مزار حضرت داتا گنج بخشؒ کے قریب پناہ گاہ کا دورہ کیا۔ فرح خان بھی ان کے ہمراہ تھیں۔ خاتون اول نے پناہ گاہ میں سہولتوں کا جائزہ لیا۔ پناہ گاہ میں مقیم لوگوں سے کھانے کے معیار اور رہائشی سہولتوں کے بارے دریافت کیا۔ خاتون اول بشریٰ عمران نے کھانا کھا کر کھانے کا معیار بھی چیک کیا اور پناہ گاہ میں مقیم افراد نے کھانے کے معیار کی تعریف کی۔ خاتون اول نے لوگوں سے ان کے مسائل بھی پوچھے اور مسائل فوری حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

 لوگوں نے مسائل کے حل کیلئے ذاتی دلچسپی لینے پر خاتون اول بشریٰ عمران کا شکریہ ادا کیا۔ خاتون اول بشریٰ عمران نے پناہ گاہ میں قیام و طعام کے لئے انتظامات اور سہولتوں کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پناہ گاہوں کی عمارتوں کی ضروری مرمت کیلئے فنڈز ترجیحی بنیادوں پر مہیا کریں گے۔ پناہ گاہوں کی عمارتوں کی دیکھ بھال کیلئے ہر طرح کے وسائل حاضر ہیں ۔ہماری حکومت نے کھلے آسمان تلے سونے والے افراد کو چھت دی ہے اور یہ ان لوگوں پر کوئی احسان نہیں بلکہ ان کا حق ہے۔ اللہ تعالیٰ نے بھی صلہ رحمی کا حکم دیا ہے۔ پناہ گاہو ں میں مقیم لوگوں کا خصوصی خیال رکھنا ذمہ داری بھی ہے، فرض بھی اور نیکی بھی۔ انسانیت کی خدمت سے خالق بھی راضی ہوتا ہے اور مخلوق بھی۔

خاتون اول بشریٰ عمران سے پناہ گاہ میں مقیم لوگوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پناہ گاہ میں گھر جیسا ماحول ہے۔ پناہ گاہیں بنانا آپ کی حکومت کا مثالی اقدام ہے۔ پہلے فٹ پاتھ پر رات گزارنی پڑتی تھی، اب یہاں سکون سے سوتے ہیں اور کھانا بھی ملتا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں