میر خلیل الرحمٰن مرحوم کی اہلیہ انتقال کرگئیں

0
92

کراچی: جنگ اور جیو گروپ کے بانی میر خلیل الرحمٰن مرحوم کی اہلیہ محمودہ خلیل الرحمٰن انتقال کرگئیں۔

محمودہ خلیل الرحمٰن 95 برس کی عمر میں کراچی میں انتقال کر گئیں۔ مسز محمودہ خلیل، میر شکیل الرحمٰن کی والدہ اور میر ابراہیم رحمٰن کی دادی تھیں۔

مرحومہ کی نماز جنازہ آج کراچی میں بعد نمازِ جمعہ ادا کی جائے گی، مرحومہ کے اہل خانہ نے کورونا ایس او پیز کی وجہ سے ایصال ثواب کیلئے گھر سے ہی دعا کی درخواست کی ہے۔

مرحومہ نےایک بیٹا اور چار بیٹیاں سوگوار چھوڑے ہیں۔ مرحومہ نے24 پوتے پوتیاں، نواسے نواسیاں اور 22  پڑ پوتے پڑپوتیاں، پڑ نواسے پڑ نواسیاں سوگوار چھوڑے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں