مولانا فضل الرحمان صحتیاب، ہسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا

0
26

کراچی: سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان الحمد اللہ صحتیاب ہوگئے اور ہسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے۔ مولانا فضل الرحمان گذشتہ ایک ہفتہ سے بیمار تھے اور کراچی کے ایک ہسپتال میں زیر علاج تھے اور ڈاکٹروں نے طبیعت تسلی بخش قرار دے دی۔ ہسپتال کے عملے نے مولانا کو الوداع کیا اور گلدستہ پیش کیا۔

مولانا فضل الرحمان آج رات اسلام آباد روانہ ہونگے اور 4 جولائی کو سوات میں پی ڈی ایم کے جلسے میں شرکت کریں گے۔ تمام سیاسی قائدین، کارکنوں، خیر خواہوں اور ہموطنوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں