براڈشیٹ کمیشن نے بیورو کریسی کے عدم تعاون کی قلعی کھول دی

0
43

اسلام آباد: براڈشیٹ کمیشن رپورٹ نے بیورو کریسی کے عدم تعاون کی قلعی کھول دی ہے۔

براڈشیٹ کمیشن رپورٹ کے مطابق بیوروکریسی نے ریکارڈ چھپانے اور گنانے کی ہر ممکن کوشش کی ہے۔ ریکارڈ کو کئی محکموں حتی کہ دوسرے براعظم تک غائب کیا گیا اور حکومتی اداروں کے عدم تعاون پر موہنداس گاندھی کو فخر محسوس ہوا ہوگا۔

رپورٹ مطابق کاووے موسوی سزا یافتہ شخص ہے اور کاووے موسوی نے بعض شخصیات پر الزامات لگائے ہیں۔ موسوی کے الزامات کی تحقیقات کمیشن کے ٹی او آرز میں شامل نہیں اور حکومت چاہے تو کاووے موسوی کے الزامات کی تحقیقات کروا سکتی ہے۔

جسٹس عظمت سعید نے اپنے نوٹ میں لکھا کہ مارگلہ کے دامن میں رپورٹ لکھتے وقت گیدڑوں کی موجودگی بھی ہوتی تھی اور گیدڑ بھبھبکیاں مجھے کام کرنے سے نہیں روک سکتیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں