اگر یہی صورتحال رہی تو عوام تحریک انصاف کا نوٹس لیں گے، مرتضی وہاب کا ردعمل

0
44

کراچی: چینی کی قیمتوں میں اضافہ اورعدم دستیابی پر ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضی وہاب نے اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ عمران خان جب اپوزیشن میں تھے تو انہوں نے کہا تھا کہ میں ان کو رلائوں گا اور اب اقتدار میں آنے کے بعد ثابت کیا کہ کام نہیں کرسکتے اقتدار میں آنے کے بعد عمران خان نے عوام کو حقیقت رلا دیا ہے۔ دو سالہ دور اقتدار میں پی ٹی آئی نے 22 کروڑ عوام کی مشکلات میں اضافہ کیا۔

بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ جب جب عمران خان نے نوٹس لیا عوام کی مشکلات میں اضافہ ہوا پاکستان کی عوام کی نیندیں اڑیں اور آنسو بھی نکلے چینی بحران خودساختہ مصنوعی تھا۔ چینی بحران پیدا کرکے مافیاز کو پیسہ کمانے کا موقع پی ٹی آئی حکومت نے دیا۔ بیرسٹر مرتضی وہاب کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت خود مافیاز کا حصہ ہے وزیراعظم عمران خان نے خود چینی بحران میں مافیاز کا ساتھ دیا ہے۔

 وزیراعظم کے نوٹس، انکوائری کمیشن رپورٹ کے بعد چینی کی قیمت بڑھ گئی میڈیا رپورٹس ہیں کہ چینی کی فی کلو قیمت 95 روپے ہوگئی ہے جو ظلم کے مترادف ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں